173

آئل سیڈز اور کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد دو فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کھانے کے تیل اور آئل سیڈز کی درآمد پر 7 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی ہے، تاہم یہ سہولت 30 جون 2020 تک کیلئے ہوگی، ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے زریعے 2019 میں جاری کردہ ایس آر او نمبر 670 میں ترامیم کردی گئی ہیں اور اس ترمیمی ایس آر او کا اطلاق 30 جون 2020 تک ہوگا، ذرائع کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ 30 جون 2020 تک کیلئے ہوگی جس کے تحت 30 جون تک بغیر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کے آئل سیڈز اور کھانے کے تیل درآمد کئے جاسکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں