372

انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری،گزشتہ 24 گھنٹے میں 4900 ہیکٹر رقبہ کا  ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 52 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں۔ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں بلوچسستان کے 31، خیبر پختونخواہ کے 10، پنجاب کے  5 اور سندھ کے 6 اضلاع شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ملک بھر میں 1102 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 4900 ہیکٹر رقبہ کا  ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر اور پنجاب میں 200 ہیکٹررقبہ پر سپرے کیا گیا۔ اس دوران خیبر پختونخواہ میں 800ہکٹر جبکہ سندھ میں 700 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 92 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں