362

این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کی اطلاعات و شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لیے ہاٹ لائن کا آغازکردیا

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 999-222-111-051 نیشنل لوکسٹ کنڑول سینٹر کے آپریشن روم میں قائم کیا گیا ہے۔ یونیورسل نمبر پر کسان حضرات 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں،کسان ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع اور اسپرے کے لیے اس نمبر پر این ایل سی سی اور این ڈی ایم اے کو اطلاع کر سکتے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ملک بھر سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں