کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم کےمشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہو گا،ای سی سی اجلاس میں صنعتوں کو بلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے اجلاس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کو بجلی، گیس بلوں میں رعائیت دی جائے گی، وزارت صنعت و پیداوار کا چھوٹا کاروبار امدادی پیکج ایجنڈے میں شامل ہے۔ای سی سی کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کی منظوری دی جائے گی جبکہ امدادی پیکج سے لاکھوں کاروبار فائدہ اٹھائیں گےزرائع کا کہنا ہے کہ اس پیکج میں زراعت سمیت دیگر چھوٹے کاروباری افراد کو ریلیف پہنچایا جائے گا۔وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس امدادی پیکج سے لاکھوں چھوٹے کاروبار مستفید ہوں گے،وزارت چھوٹے کاروبار کیلئے فری فنائنس گارنٹی پیکج پر کام کررہی ہے،دوسرے مرحلے میں فری فنائنس پیکج دیا جائے گا،ایسے شعبوں کو امداد دی جائے گی جو کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔