251

حکومت کا کاشتکاروں کیلئے بڑا اقدام،ٹریکٹرکےسیلز ٹیکس پرسبسڈی کا اعلان کر دیا گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کاشتکاروں کو 56 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی جائیگی، جس کی منظوری مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونیوالی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں دیدی گئی ہے،جس کے تحت مقامی سطح پر تیاری ہونے والے ٹریکٹر پرایک سال کے لیے سیلز ٹیکس سبسڈی دی جائے گی ،اس سکیم پر حکومت 2.5ارب روپے لگائے گی۔اس وقت ٹریکٹر پر 5 فیصد سیلز ٹیکس لیاجا رہا ہے، سبسڈی کے بعد ان ٹریکٹرز کے نرخ میں کمی ہو جائیگی۔اسکے علاوہ کپاس کے بیج اور کھادوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں