166

حکومت کی جانب سے بچھڑوں کو فربہ کرنے کے منصوبے کیلئے 10کروڑ روپے جا ری

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں بچھڑوں کو فربہ کرنے کے منصوبے کے لیے رواں مالی سال کے دوران اب تک 10کروڑ روپے جا ری کر دیے گئے ہیں ،بچھڑوں کو فربہ کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم کی جانب سے لگائی جانے والی زرعی ایمرجنسی پلان کے تحت کیا جا رہا ہے ،بچھڑوں کو فربہ کرنے کے منصوبے کا مقصد بچھڑوں کو چھوٹی عمر میں ہی ذبحہ کرنے کے بجائے پال کران سے زیاد گوشت حاصل کرنا ہے ،حکومت کی جانب سے اس منصوبے کا ہد ف ملکی گوشت کی پیداوار بڑھاتے ہوئے گوشت ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے ،بچھڑوں کو فربہ کرنے کے منصوبے کے تحت کاشت کاروں کو بچھڑہ پالنے کے لیے امدادی رقم دی جا تی ہے تاکہ وہ بچھڑے کو چھوٹی عمر میں ذبحہ نہ ہونے دیں اور اس کوپال کر زیادہ گوشت حاصل کر سکیں ۔68کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کیلئے اب تک 10کروڑ جا ری کیا جا چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں