211

حکومت کی جانب سے زرعی قرضوں پر دس فیصد مارک اپ سبسڈی دیدی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی سی کے اجلاس میں زرعی سیکٹر کے لیے 56ارب روپے پر مشتمل پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ حریف کی فصل کے لیے ڈی اے پی اوردیگر فاسفیٹ کھادوںپر فی بوری 925اور یوریا اور دیگرنائیٹروجن کھاد پر فی بوری 243روپے سبسڈی دی جائیگی،کھادوں پر مجموعی طور پر37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، سبسڈی سکیم پر صوبے سکریچ کارڈ سکیم جو کہ پہلے سے پنجاب میں جا ری ہے اس کے تحت عملد رآمد کریں گے ۔اسی طرح زرعی قرضوں کے سود پر دس فیصد مارک اپ سبسڈی دی جائے گی ،اس سکیم کیلئے حکومت8.8ارب روپے دیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں