149

راولپنڈی میں کھلے دودھ اور مصالحہ جات کیخلاف بڑی کاروائی

رمضان المبارک  میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےراولپنڈی میں ایکشن کرتے ہوئے ڈیری شاپس، کریانہ سٹورز اور فاسٹ فوڈز یونٹس کی چیکنگ کی اور 3 یونٹس سربمہرکر دیے،کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 16 یونٹس کو بھاری جرمانے کیا گیا،موقع پر لیے گئے سیمپلز کے ناقص نتائج آنے پر 390 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا،گوجرخان میں کارروائی کرتے ہوئے ریاست سویٹس کو ناقص آئل سے مٹھائی تیار کرنے پر سیل کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ملاوٹی اور مضر صحت دودھ کی فروخت پر راجپوت ڈیری کو سیل کیا، پروڈکشن ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پر نیو کراچی سموسہ پٹی سربمہرکیا گیا،صفائی کے ناقص انتظامات پر قادریہ سویاں یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں