147

رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ،حکومتی اعداد و شمار سامنے آگئے

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ سال کے مقابلے ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 8.56 فیصد ہوگئی،ایک ہفتے کے دوران درجن سے زائداشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چکن کی قیمتوں میں 46 روپے فی کلو کیساتھ 23 فیصد اضافہ ہوا،کیلا فی درجن 8 روپے اضافے کیساتھ 7 فیصد مہنگا ہو گیا، آلو 5 فیصد ہوئے،گڑ، انڈے، دال مونگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا،بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی،گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں