158

روزہ داروں کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام

نوشہرہ۔دانیال احمد

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع کی سربراہی میں پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مردان سے چراٹ سپلائی کیا جانے والا زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت کو ضبط کرکے سپلائرز کو گرفتارکر لیا گیاجبکہ 100 کلو گوشت کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا۔  اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اشیاء کو فروخت یا سپلائی کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی۔ جو حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھتے ہوں،اور جو بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں