167

’سی پیک سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا‘

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ’پاکستان چین کی دوستی سے پیچھے ہٹے گا نہ ہی کسی کی لڑائی کا حصہ بنے گا۔‘

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سی پیک منصوبے سے فنانسنگ اور انفرا سٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری ملی ہے۔ ان کے بقول سی پیک کا فائدہ صرف چین کو نہیں بلکہ پاکستان کو بھی ہوگا۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پاکستان کا بیرونی قرضہ اس حد تک بڑھ چکا ہے جو معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ معیشت پر اس بوجھ کا تعلق سی پیک سے نہیں ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سی پیک کے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلائی گئی، ملک کے اندر اور ملک کے باہر، امریکہ اس کا حصہ تھا یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔‘

وفاقی وزیر کے مطابق ’ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے ہر ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے، ہم نے سی پیک میں تھرڈ پارٹی انویسٹمنٹ کی بات کی جس پر چین نے اتفاق کیا۔‘

اسد عمر کے مطابق ’سی پیک کے اصل ثمرات تب ملیں گے جب پورے خطے میں امن ہو گا۔ مزید برآں خصوصی اقتصادی زونز سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’چین بہت تیزی سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جہاں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی ہوگی ہمیں اس طرف جانا ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں