172

شہریوں کیلئے اچھی خبر،مہنگائی کی شرح میں8 فیصد کمی                                  

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے دس ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.22 فیصد جبکہ اپریل 2019 سے اپریل 2020 تک مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہی ہے تاہم مارچ 2020کے مقابلے میں اپریل2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ماہانہ بنیادوں پر اپریل کے دوران دالیں،سبزیاں،تازہ پھل اور چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جبکہ چکن،تازہ دودھ،تازہ سبزیاں اور ٹماٹر سمیت دیگر اشیاءسستی ہوئی ہیں، ادارہ شماریات کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اپریل2020 میں دال مسور 27.54 فیصد دال مونگ 23.11 فیصد، پھل اور انڈے 17.71 فیصد جبکہ چینی 2.55 فیصد مہنگی ہوئی ہے اس کے علاوہ دال ماش 14 فیصد،دال چنا 10.43 فیصد، بیسن 8 فیصد، لوبیا 4.73 فیصد اور سفید چنے 4.3 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں