691

عوام کیلئے خوشخبری،حکومت نےرمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پرعوام کو15 سے 20 فیصد تک سبسڈی ملے گی۔

اقتصادی رابط کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے،رمضان ریلیف پیکج  ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 17 اپریل سے شروع ہو گا،اس سلسلے میں ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لو دھی کہتے ہیں کہ عوام کو ماہ رمضان میں عوام کو 19 اشیاء خردو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے،آٹے ،چینی دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سبسڈائز نرخ پر فروخت ہو رہا ہے اسی طرح چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔عمر لو دھی نے کہاکہ مشروبات پر 15 فیصد سبسڈی دی جائے گی ،بیسن پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی،کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فی صد سبسڈی دی جائے گی،چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ای سی سی نے مزید یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کی ہدایت کر دی ہے،ایک ماہ کے اندر مزید 200 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولے جائیں گے،اقتصادی رابط کمیٹی نے موجودہ بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی طرف سے کام کو سرا ہا ہے، حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کے لیے مزید رقم درکار ہوئی تو ملے گی۔رمضان میں سبسڈی کے لیے رقم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں