172

ملاوٹی دودھ  کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی،694 لٹر ملاوٹی دودھ اور 1 من دہی تلف

رمضان المبارک  میں معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری شاپس اور فاسٹ فوڈز یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 3 یونٹس سربمہرکر دیے گئے،موقع پر لیے گئے سیمپلز کے ناقص نتائج آنے پر 694 لٹر ملاوٹی دودھ اور 1 من دہی تلف کیا گیا،راولپنڈی کے پوٹھار ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ مِلک شاپ کو ملاوٹی دودھ کی فروخت پر سیل کیا،لیے گئے سیمپلز کے ناقص نتائج پر چوہدری ڈٰیری فارم کو سیل کیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر المشہور دہی بھلے  کو سربمہر کیا،ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 10 یونٹس کو 53 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں،رمضان المبارک میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں،صوبہ بھر میں خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برادشت نہیں کی جائےگی،کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں