نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈسکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 19 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1032 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک تقریباً 10.2 کروڑ ایکڑ رقبہ پر سروے اور تقریباً 19۔26 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5349 افراد اور 676 گاڑیوں نے حصہ لیا۔صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 235215 ایکڑ پر سروے کیا گیا. سروے میں 2554 افراد بشمول پاک فوج اور 349 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں 02۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1131421 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 111123 ایکڑ پر سروے اور 4 اضلاع کراچی،ٹھٹھہ، تھرپارکر، بدین میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2941 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 640 افراد بشمول پاک فوج اور 102 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 09۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 177422 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 173962 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ سروے میں 847 افراد بشمول پاک فوج اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 58۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 218194 ایکڑ پر سروے اور 15 اضلاع آواران، نوشکی، اوتھل، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، خیل، نصیر آباد، صوراب اور زیارت میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 741 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد بشمول پاک فوج اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں40۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1155113 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
I go to see each day a few web sites and blogs to read articles or reviews, but this website provides quality based writing. Jennette Nikolaos Dore
Well I really liked reading it. This subject provided by you is very effective for correct planning. Olympia Meier Bondon
Love this place. While you are in Pretoria, it feels like you are in the bush. Best of both worlds! Highly recommend. Charlot Ware Grondin
Every as soon as inside a while we pick out blogs that we study. Listed below are the most current websites that we pick. Jackquelin Nicholas Martens