195

مونگی کی کاشت کیلئے بیج بلیک میں فروخت ہونے لگا

ضلع لیہ میں مونگی کی کاشت کے لیے بیج 5 سو سے ایک ہزار روپے بلیک میں فروخت ہونے لگا،لاک ڈآون کی وجہ سے انتظامیہ نے عوام کے دیگر مسائل سے چشم پوشی اختیار کرلی۔کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار  میں واضع کمی اور نقصان کے بعد اب مونگی کی فصل کاشت کی باری آئی تو دکانداروں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا پنجاب سیڈ کارپوریشن پیپلاں سیڈ پروآز میٹل و دیگر کمپنیوں کے مونگی کے بیج 2250 روپے سرکاری ریٹ کی بجائے 27 سو تا 3 ہزار روپے فی دس کلو فروخت کیے جانے کی اطلاع ہے،جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے یہاں کے کاشتکاروں محمد حسن عادل علی حمیداللہ نے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے بیج کھاد بلیک میں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں