235

ٹڈی دل سے 58 اضلاع متاثر ہو چکے،متاثرہ اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئی

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردی، اب تک 58 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثرہوئے ہیں،بلوچسستان میں 30، خیبر پختونخواہ میں10، پنجاب میں 14 اور سندھ میں 4 اضلاع متاثر ہوئے،ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 71ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔7ہزار 500 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا،بلوچسستان میں3 ہزار 900 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،پنجاب میں 25  سو ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔خیبر پختونخواہ میں 800 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔سندھ میں گذشتہ روز 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں