244

ٹڈی دل کا معاملہ،6 ہزار 100 ہیکٹر رقبے کاٹریٹمنٹ کر لیا گیا

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 30، خیبر پختونخواہ میں7، پنجاب میں 10 اور سندھ میں 2 اضلاع متاثرہیں۔ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4 لاکھ 77 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا،اب تک6 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔، بلوچسستان میں4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔پنجاب میں 1400 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 400 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی جبکہ سندھ میں گذشتہ روز 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں