پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے ایکسپورٹ میں جولائی 2019 سے 21 اپریل 2020 تک 36 فیصد اضافہ ہوا،اس سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالر زاق داؤد نے کہا ہے کہ چاولوں کی ایکسپورٹ میں 59 فیصد اضافہ ہوا،چاول کی ایکسپورٹ 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 42 کروڑ ڈالر ہو گئی،گوشت کی ایکسپورٹ 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 20 کروڑ ڈالر ہو گئی،فروٹ اور سبزیوں کی ایکسپورٹ 7 کروڑ ڈالر سے 14 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔