پرائیویسی پالیسی

آپ کے متعلق حاصل کی گئیں نجی معلومات کے بارے میں ہماری پالیسی درج ذیل ہے۔

وزیٹرز کے بارے میں معلومات

آپ جب بھی ایگرو پاکستان کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسے کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی ککی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔

کوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات کو ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کے پروفائل کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلے وزٹ پر ہمارے تعلیمی صفحات پر گئے تھے تو کوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کے اگلے وزٹ کے دوران اپنی تعلیم کے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ہماری ویب سائٹ پر دیگر ویب سائٹ سے ویڈیو، تصاویر، خبرجیسا مواد ایم بیڈکرکے بھی شیئر کیا جاتاہے۔

کوکیز’ کیا ہیں؟

جب آپ کسی بھی سائٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر کو خودکار طور پر کوکیز جاری کر دی جاتی ہیں۔ کوکیز ایسی ٹیکسٹ فائلز پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے ذریعے ہمارا سرور آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کرتا ہے۔ کوکیز بذات خود مختلف استعمال کرنے والوں کی شناخت نہیں کرتیں بلکہ ان کا کام صرف کمپیوٹر کی شناخت تک ہی محدود ہوتا ہے۔ یہ کوکیز زیادہ تر سائٹس جاری کرتی ہیں جس کا مقصد ان کی سائٹ پر آنے والی ٹریفک کے بارے میں اعدادو شمار اور معلومات کا حصول ہوتا ہے۔

کوکیز بذات خود صرف سائٹ کے ان حصوں اور دورانیے کے بارے میں ہی ریکارڈ جمع کر پاتی ہیں جن تک کوئی کمپیوٹر پہنچتا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز کی سیٹنگ میں ان کوکیز کو بغیر اطلاع کے اندر آنے کی اجازت دیں، اندر آنے دینے سے پہلے مطلع کیا جانا ضروری قرار دیں یا کوکیز کو اپنے کمپیوٹر میں آنے سے مکمل طور پر روک دیں۔ تاہم کوکیز کو مکمل طور پر روکنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کچھ ویب سائٹس پر خاص طرح کے پیجز تک آپ رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

اگر آپ کے کپمیوٹر کی سیٹنگ کوکیز مسترد نہیں کر رہی تو بھی آپ نامعلوم کمپیوٹر کے طور پر ہماری ویب سائٹ براؤز کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ ایگرو پاکستان کی خدمات کے لئے رجسٹر نہیں کرتے۔

آپ کی نجی معلومات کی حفاظت اور اس کا استعمال

آپ ایگرو پاکستان کو جو بھی معلومات فراہم کریں گے وہ ایگرو پاکستان کے اندر اور اس کے سروس پرووائیڈرز کے لیے ہی استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات کبھی بھی آپ کی رضامندی حاصل کیے بغیر باہر کسی کو فراہم نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ہم پر یہ قانونی طور پر لازم نہ ہو کہ ہم یہ معلومات ظاہر کریں۔ اثنا دریں اگر آپ نامناسب اور ناشائستہ مواد ایگرو پاکستان کو پوسٹ کریں یا بھیجیں اور ایگرو پاکستان کے خیال میں یہ رویہ قابل گرفت ہے اور دہرایا جا رہا ہے تو ایگرو پاکستان اسے روکنے کے لیے آپ کے متعلق جو بھی معلومات موجود ہیں استعمال کر سکتا ہے۔ اس میں آپ کو ملازمت فراہم کرنے والے ادارے، آپ کی تعلیمی درس گاہ اور آپ کو ای میل کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں تک آپ کے رویے کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی شامل ہے۔

ہم آپکی تمام نجی معلومات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

آپ کی نجی معلومات تک رسائی

آپ کو حق حاصل ہے کہ کسی وقت بھی ایگرو پاکستان کے پاس موجود اپنی تمام تر نجی معلومات کی ایک نقل حاصل کر سکتے ہیں۔ ( اس کے اخراجات کیلئے آپ کو پچاس ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔) اس قسم کی درخواستوں کے لیے درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں ہے۔

Email: ( infoagropakistan@gmail.com )