175

پنجاب میں کپاس کی 6منظور شدہ ورائیٹیوں پر سبسڈی

پنجاب میں کپاس کے بیج کی منظور شدہ اقسام پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جا رہی ہے ،جن اضلاع میں کپاس کی منظور شدہ اقسام پر سبسڈی دی جائیگی ان میں بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن ،میانوال اور بھکر کے اضلاع کے کاشتکارکپاس کے بیج کی منظور شدہ اقسام پر سبسڈی حاصل کر سکیں گے ،آئی یو بی 2013،ایف ایچ 142،بی ایس 15،ایم این ایچ 886،نیاب 878اور نیاب کرن وہ چھ منظور شدہ اقسام ہیں جن پر سبسڈی دی جا رہی ہے ،سبسڈی تھیلوں میں موجو د واﺅچر کے ذریعے رجسٹرڈ کسانوں کو فراہم کی جائیگی،ایک کاشتکا ر زیادہ سے زیادہ دو تھیلوں پر سبسڈی لے سکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں