147

ڈیری انڈسٹری کے فروغ کیلئے حکومت نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ڈیری ایسوسیشن کے نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی،اس موقع پرڈیری کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیااورڈیری کے شعبے کو درپیش مشکلات پر بات چیت کے علاوہ آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پرڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت ڈیری کی صنعت کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے،حکومت اس شعبے کے فروغ کے سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے،اجلاس میں خزانہ، ایف بی آر اور ڈیری صنعت کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل دی گئی،کمیٹی شعبے کے فروغ کے حوالے سے تجاویز اگلے ہفتے تک پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں