226

کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،حکومت کی جانب سے کھادوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کے اجلاس میں زرعی سیکٹر کے لیے 56ارب روپے پر مشتمل پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ حریف کی فصل کے لیے ڈی اے پی اوردیگر فاسفیٹ کھادوں پر فی بوری 925اور یوریا اور دیگرنائیٹروجن کھادوں پر فی بوری 243روپے سبسڈی دی جائیگی،کھادوں پر مجموعی طور پر37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،سبسڈی سکیم پر صوبے سکریچ کارڈ سکیم جو کہ پہلے سے پنجاب میں جا ری ہے اس کے تحت عملد رآمد کریں گے ۔اس سبسڈی کی فراہمی کا دورانیہ اپریل 2020سے اکتوبر تک ہو گا ،حریف سیزن میں یوریا 3.04ملین ٹن اور ڈی اے پی 0.95ملین ٹن تک استعمال ہونے کا تخمینہ ہے ،بڑی فصلوں کی پیداواری لاگت میں کھادوں کا شیئر 10سے15فیصد ہے،سبسڈی کی ادائیگی سے کاشتکار وں کی پیداواری لاگت میں کمی آئیگی،دوسری جانب کرونا جیسی وبا ءمیں جو کاشتکار مشکل حالات کا شکار ہیں ان کے لیے اس سبسڈی سے فصل کاشت کرنے میں بھی لاگت کی کمی کے باعث آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں