174

کروناوائرس کا معاملہ، حکومت کی جانب سے کھادوں پر 37 ارب سے زائد سبسڈی دینے پر غور

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کےذرائع کے مطابق وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے زرعی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ورکنگ مکمل کرلی ہے،اس وقت کرونا وائرس کے باعث جہاں ملک بھر کی انڈسٹری کو شدید خسارے کا سامنا ہے وہیں زرعی شعبے کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں اس صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کیلئے بڑا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ریلیف پیکج کے تحت یوریا اور ڈی اے پی کھادوں پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی کھادوں کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ کاشتکاروں کو ہو گا،اس سبسڈی کے باعث ملکی زرعی پیداوار کو فروغ ملے گا۔سمری منظوری کیلئے آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں