272

انسدادِ ٹڈی دل آپریشن،4 ہزار 675 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا

aنیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بھی محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن جاری رکھے ہوئےہیں-50 متاثرہ اضلاع بلوچستان 31، پنجاب 9،خیبر پختونخواہ 8، سندھ کے2اضلاع میں محمکہ زراعت، فوڈسکیورٹی اور پاک فوج کی 1115 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 215299 اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر سروے اور  4675 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  2498 مربع کلو میٹر رقبہ پر سروے اور 34.3 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔جس میں تقریباً 2573 لیٹر پیسٹی سائڈز کا استعمال کیا گیا۔اب تک بلوچستان میں 2630، پنجاب میں 1454، خیبرپختونخوا میں 348 اور سندھ میں 243 مربع کلو میٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے موثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں